جموں و کشمیر کے ضلع کھٹوعہ میں بھارتی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے دریائے اوجھ کی دو ندیوں کے درمیان پھنس جانے کے 34 گھنٹے بعد 7 افراد کو بچایا۔
جموں میں مقیم پی آر او ڈیفنیس نے ٹویٹ میں اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ' ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر اور گرڈ کمانڈوز آئی اے ایف نے ایم سی سی کی جانب سے تیز رفتار بچاؤ کارروائی کے دوران ڈھلوٹی کے جنوب میں اوجھ دریا میں پھنسے ہوئے 7 خواتین اور 3 بچوں کو بچایا گیا۔'
یہ بھی پڑھیں
جموں میں بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا
واضح رہے کہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچاہے۔ خطہ پیر پنچال کے اضلاع راجوری اور پونچھ میں ندی نالوں میں زبردست طغیانی رہی اور سیلاب کی صورتحال دیکھی گئی۔
محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کی وجہ سے فلیش فلڈس آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے پہاڑی علاقوں اور ندی نالوں کے متصل رہائش پذیر لوگوں سے احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے۔جموں میں موسلا دھار بارش نے طغیانی جیسی صورتحال کو جنم دیا ہے۔
دریائے توی اور دیگر چھوٹے بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے تاہم فی الوقت خطرے کے نشان کو عبور نہیں کیا ہے۔