آئی لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا کل ایک اور میچ ہونے جارہا جو رئیل کشمیر فٹبال کلب اور اینڈین ایروس فٹبال کلب کے درمیان ہونے جارہا ہے۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے آج سرینگر میں پریس کانفرنس کی اور آپس میں مومینٹو پیش کیا۔
انڈین ایروس فٹبال کلب کے کوچ شانمُرگن وینکٹیش اور کپتان آکاش مشرا نے پہلے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہم دوبارہ کشمیر میں فٹبال میچ کھیل رہے ہیں جبکہ کل کے مقابلے کے لیے ہم تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کل کھیلا جانے والا میچ ہمارے لیے کافی اہم ہوگا کیونکہ ہم نے اس سے پہلے رئیل کشمیر کے ہاتھوں شکت کھائی تھی۔
انہوں نے کہا ہماری ٹیم اب کافی مضبوط ہے اور کھلاڑیوں نے بھی کافی محنت کی ہے جسے ہماری ٹیم کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔
رئیل کشمیر ٹیم کے کوچ ڈیوڈ رابرٹسن نے کہا ہماری ٹیم کو یہاں کے لوگوں کا کافی سپورٹ ہے کیونکہ یہ مقامی ٹیم ہے۔
انہوں نے کہا ہمارے کھلاڑیوں نے بھی کافی محنت کی ہے جس کی بدولت ہم نے اب تک کئی میچ جیت لیے ہیں۔ انہوں نے کہا آئندہ بھی ٹیم جیت کا جزبہ لے کر میدان میں اُتریں گی۔