ETV Bharat / state

Mother Son Found Dead in Kolkata: ماہ بیٹے کی جھلسی ہوئی لاش برآمد، قتل کے شبہ میں شوہر گرفتار - ریاست مغربی بنگال

جنوبی 24 پرگنہ کے باپو پاڑہ علاقے میں ایک رہائشی مکان سے ایک خاتون اور اس کے کمسن بچے کی لاشیں برآمد Mother Son Found Dead in Kolkata, Husband Arrested ہوئی۔

1
1
author img

By

Published : Aug 3, 2022, 2:43 PM IST

کولکاتا: ریاست مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ باپو پاڑہ، مہیش تلہ تھانہ میں ایک رہائشی مکان سے پولیس نے خاتون اور اس کے سات سالہ بچے کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد کیں۔ Mother Son Found Dead in Kolkata, Husband Arrestedخاتون اور کمسن بچے کی لاشیں بر آمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں نے اس ضمن میں قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے فوت ہوئی خاتون کے شوہر اور اس کے سسرال والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وارڈ نمبر 23 میں واقع ایک مکان سے جلنے کی بدبو آنے کے بعد مہیش تلہ تھانے پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا، مکان سے ماں بیٹے کی جھلسی ہوئی لاشوں کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال روانہ کیا گیا۔ فوت ہوئی خاتون کی شناخت ڈلیہ شفقت کے طور پر ہوئی ہے اور رحمن شفقت نامی شخص سے نکاح کے بعد ان کا ایک ہی بچہ تھا جو اس حادثے میں ہلاک ہو گیا۔ Mother and her 7 year old son Found dead مقامی باشندوں کے مطابق شادی کے بعد سے ہی میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑے ہوا کرتے تھے۔

فوت ہوئی خاتون ڈلیہ شفقت کے اہل خانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’مقتولہ کے شوہر رحمن اور اسکے گھر والے ڈلیہ شفقت پر جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے ظلم ڈھاتے تھے۔‘‘ Husband Arrested on charges of Murder in West Bengalانہوں نے سسرال والوں پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے ’’قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔‘‘ دریں اثناء، پولیس نے فوت ہوئی خاتون کے شوہر کو گرفتار کرنے کے علاوہ سسرال والوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.