ETV Bharat / state

سید علی گیلانی اسپتال سے رخصت - سید علی گیلانی اسپتال سے رخصت

حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کی طبیعت میں بہتری آئی ہے جس کے بعد دوپہر کو صورہ میڈیکل انٹسی ٹیوٹ سے انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

hurriyat conference
author img

By

Published : May 1, 2019, 9:00 PM IST

سید علی گیلانی کو گذشتہ روز پیٹ میں درد اور بے چینی محسوس ہونے کے بعد صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں داخل کیا گیا تھا۔

حریت کانفرنس نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خود آکر یا فون پر خیریت دریافت کی۔ حریت کانفرنس نے صورہ اسپتال کے عملہ، متعلقہ ڈاکٹر بشمول ڈائریکٹر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ حریت کانفرنس کے رہنما کو گذشتہ 30 برسوں سے 'پیس میکر' آلہ لگا ہوا ہے اور کچھ عرصے سے اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کے معائنے کے لیے امراض قلب کے ماہر داکٹروں نے اس کی دوبارہ تشخیص کا مشورہ دیا ہے۔

سید علی گیلانی کئی امراض میں مبتلا ہیں۔ ان کے بائیں طرف کا گردہ 2002 میں رانچی جیل میں قید کے دوران ہی نکال دیا گیا تھا اور 2007 میں دائیں گردے کا آدھا حصہ بھی نکال دیا گیا۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.