گزشتہ ماہ جب لداخ اور کرگل میں کورونا وائرس کیسز سامنے آئے تو محسوس ہو رہا تھا کہ جموں و کشمیر کی طرح یہاں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ لیکن جس طرح یہاں کی انتظامیہ اور عوام نے کورونا وائرس کا مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ یہاں کووڈ ۔ 19 کے کیسز کو نہ صرف کنٹرول کیا گیا بلکہ پندرہ مریضوں میں دس صحت یاب بھی ہوئے۔
لداخ ۔ کرگل میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مختلف تدابیر اپنائی جا رہی ہیں اور حکومتی و عوامی سطح پر بہترین انداز میں لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا جا رہا ہے جبکہ اس دوران لداخ میں کورونا وائرس سے پوار کرگل فی الوقت تک محفوظ ہے۔
لداخ ہل کونسل کے چیف ایگزیکیٹو کونسلر لداخ ہل کونسل کرگل فیروز احمد خان اور ڈپٹی کمشنر کرگل نے اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علاقہ کی میپنگ کے ذریعہ مختلف علاقوں کی نشان دہی کرکے کورونا پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے ۔
اس دوران رضاکار نواجوں، جن میں جوانان اثنا عشریہ، بسیج امام، باقریہ ہیلتھ کئیر اور الرضا فاونڈیشن کی جانب سے بھی مقامی انتظامیہ کو بھر پور تعاون دیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے خطہ لداخ گزشتہ ہفتہ تک پورے ملک سے زمینی سطح پر منقطع رہا جس وجہ سے باہر سے کوئی لداخ میں داخل نہ ہو سکا اور انتظامیہ کو اس سے کورونا پر قابو پانے میں کافی راحت ملی۔ تاہم اشیا خوردنوش کی کمی کی وجہ سے اب لوگ اس شاہراہ کو کھولنے اور دراس میں ہی کورونا کی اسکرینگ کی مانگ کر رہے ہیں۔