ETV Bharat / state

House Gutted In Fire Incidentکھڑی میں رہائشی مکان جل کر راکھ

تحصیل کھڑی کے مرکزی گاؤں آڑپنچلہ میں واقع ایک رہائشی مکان آگ کی زد میں پوری طرح سے برباد ہوگیا ۔اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہت لیکن بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔House Gutted In Fire Incident

کھڑی میں رہائشی مکان جل کر راکھ
کھڑی میں رہائشی مکان جل کر راکھ
author img

By

Published : Feb 2, 2023, 6:42 PM IST

کھڑی میں رہائشی مکان جل کر راکھ

کھڑی:جموں و کشمیر کے تحصیل کھڑی کے مرکزی گاؤں آڑپنچلہ میں واقع ایک رہائشی مکان آگ کی زد میں پوری طرح سے برباد ہوگیا ۔اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہت لیکن بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ رات تقریبا پونے دو بچے کے قریب بہار احمد نائیک کے مکان میں پیش آیا۔مکان میں آگ لگنے کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔مقامی باشندوں کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔

فایربریگیڈ کے اہلکاروں کی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔اس واقعے میں بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے کہاکہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے۔قیاس آرا ئی ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہی آگ لگی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔مکان مالک سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

مکان مالک کا کہنا ہے کہ مکان میں اچانک آگ لگ گئی۔مقامی باشندوں بالخصوص نوجوانوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔انہوں نے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کو دی۔انہوں نے کہاکہ اس واقعے میں انہیں کافی مالی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Floriculture Shed Collapsed in Kulgam کولگام پارک میں شیڈ گرنے سے تین زخمی

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو مکان مالک کی مدد کرنی چاہئے ۔انتظامیہ اگر مکان مالک کی مالی مدد کرتی ہے تو ان کی پریشانیاں کچھ حد کم ہو سکتی ہے۔انہیں بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.