ETV Bharat / state

پانپور میں مکان گرنے سے ایک شخص زخمی - رہاٸشی مکان تباہ

قصبہ پانپور کے کدلہ بل میں ایک غریب خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی جب شدید برفباری کی وجہ سے رہاٸشی مکان تباہ ہو گیا۔

پامپور میں مکان گرنے سے ایک شخص زخمی
پامپور میں مکان گرنے سے ایک شخص زخمی
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 4:04 PM IST

قصبہ پانپور کے مین ٹاؤن کدلہ بل میں ایک غریب کنبے پر اُس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب آج صبح شدید برفباری کی وجہ سے ان کا رہائشی مکان تباہ ہو گیا ہے۔ اگرچہ گھر کے افراد خانہ کو مقامی لوگوں نے بروقت مکان سے صحیح سلامت باہر نکال لیا۔

پانپور میں مکان گرنے سے ایک شخص زخمی

تاہم گھر کا ایک فرد نثار احمد مکان کی دیواریں گرنے سے ملبے کے نیچے آگیا تھا جس کے بعد اسے زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔

عین شاہدین کے مطابق آج صبح 4 بجے کے قریب اچانک ایک زور دار آواز سنائی دی جسے سن کر لوگ گھروں سے باہر آگئے اور انہوں نے دیکھا کہ ایک مکان برفباری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے تباہ شدہ مکان میں پھنسے ہوئے تمام افراد خانہ کو باہر نکال کر ایک بہت بڑا حادثہ ہونے سے ٹال دیا حالانکہ اس حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

گھر کے افراد خانہ کا کہنا ہے کہ مکان گر جانے سے ان پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔ ان کے پاس کچھ نہیں بچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردی کے ان ایام میں اب ان کے پاس سر چھپانے کے لیے بھی کچھ نہیں بچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.