پندرہ ہزارآبادی پر مشتمل اس علاقے میں طبی سہولیات فراہم نہ ہونے کی وجہ سے میلوں کا سفرطے کرکے سوپور یا بارہمولہ جانا پڑھتا ہے۔
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس اسپتال کی تعمیر سے انہیں امید تھی کہ ان کو طبی سہولیات وقت پر فراہم کی جائے گی۔
علاقے میں اگرچہ ایک طبی مرکز کام کر رہا ہے لیکن طبی عملے کی کمی اور موجودہ عمارت کی خستہ حالی سے بہتر طبی سہولیات فراہم نہیں ہو پا رہی ہے۔
لوگوں کا الزام ہے کہ سرکار نے اگرچہ لاکھوں روپے خرچ کر کے اس طبی مرکز کو تعمیر کیا تاہم عام لوگوں کو ابھی تک اسے کوی فائدہ حاصل نہی ہو رہا ہے ۔
لوگوں کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد اس اسپتال کی تعمیر کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں طبی عملے کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ علاقے کے ہزاروں لوگ اس سے مستفید ہو۔
اس بارے میں جب ہم نے متعلقہ محکمہ کے افسران سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ عمارت کا 90 فیصدی کام مکمل ہوگیا ہے اور باقی بچا کام راواں سال کے اند مکمل کر دیا جائے گا ۔