یہ میلہ باغبانی کی مربوط ترقی کے لبے ایک ہے، یہ میلہ ( MIDH) مشن کے تحت منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر راگو لنگر مہمان خصوصی کے طور موجود رہے۔ اس میلہ میں کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کے سامنے اپنے مساٸل رکھے اور ان کو حل کرنے کا بھی مطلبہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کسانوں کے مطالبات کو حل کرنے کا بھی عہد کیا۔
اس موقع پر مختلف کمپنیز کی جانب سے مختلف مشینز بھی کسان کے لئے رکھے گئی تھے اور انہوں نے موقع پر ہی ہارٹیکلچر محکمہ کی جانب سے سبسیٹز پر یہ میشنرز فراہم کرنے کے غرض سے رکھی تھی۔
اس سلسلے میں کسانوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میلے منقعد ہونے چاہے تاکہ عوام اس سے مستفید ہو سکے۔
اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے کہا کہ ہارٹیکلچر ایک بڑا سیکٹر ہے اور اس سکٹر سے ملک کے ساتھ ساتھ وادی خاص کر ضلع پلوامہ کا ایک بہت بڑا طبقہ اپنا ڈریعہ معاش حاصل کرتا ہے اس لۓ ہمیں اس سکٹر سے وابستہ لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ حال کی برفباری سے جو نقصان کسانوں کو ہوا ہے اُس کے لۓ ان کو معقول معاوضہ دیا جاۓ گا۔وہی انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کو ہر طرح کی مدد کرنے کے لۓ تیار ہے