اس دوران سبھی کارکنوں نے آنے والے ایم ایل سی انتخاب کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
سماج وادی پارٹی کے مرادآباد ضلع صدر جے ویر سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دسمبر کو ایم ایل سی ٹیچر کے الیکشن ہونے ہیں سماج وادی پارٹی نے ایم ایل سی انتخاب کے لئے سنجے کمار مشرا کو اپنا امید وار بنایا ہے اسی کو لیکر پارٹی کے کارکنوں کو ذمہ داری دی گئی ہے۔
ایس پی ضلع صدر جے ویر سنگھ نے آگے بتاتے ہوئے کہا کہ ایم ایل سی ٹیچر الیکشن کے لیے 9 اضلاع سے ووٹ ڈالے جائیں گے مرادآباد ضلع سے زیادہ سے زیادہ سماج وادی پارٹی کو ووٹ ملیں۔ اسکے لیے سماج وادی پارٹی نے ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا ہے۔