جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں کسانوں کے لیے منعقدہ ایک تقریب کے دوران گورنر ستیہ پال ملک نے اپنے تقریر کے اختتام پر کہا کہ ' تاریخ کا پہیہ جو ایک بار چلتا ہے پھر دوبارہ الٹا نہیں گھومتا۔'
انہوں نے کہا کہ' نئی دہلی میں کشمیریوں کے لیے اتنی ہمدردی ہے کہ جو وہ مانگیں گے وہ عطا کیا جائے گا۔'
گورنر ملک نے کہا کہ کہ' کشمیری عوام کو مانگنے اور لینے کی عادت ڈالنی پڑے گی۔'
انہوں نے عوام سے کہا کہ' یہ ملک آپ کا ہے، آپ کو سب کچھ ملے گا، پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے'۔
واضح رہے کہ 5اگست کو مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد وادیٔ میں حالات لگاتار کشیدہ ہونے کے علاوہ غیر یقینیت کا ماحول ہے، وہیں کئی افراد نے اس حکمنامے سے متعلق عدالت عظمیٰ میں عرضیاں دائر کی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کے بعد عالمی عدالت میں بھی اس معاملے کو اٹھانے کا تذکرہ کیا گیا۔