ETV Bharat / state

ہندو انتہا پسند جماعتوں کو عسکریت پسند تنظیمیں قرار دیا جائے: شاہ فیصل

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں گذشتہ روز خشک میوے فروخت کرنے والے دو کشمیری نوجوانوں کی پٹائی پر سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے ردعمل ظاہر کیا۔

شاہ فیصل
author img

By

Published : Mar 7, 2019, 1:54 PM IST

انہوں نے ہندو انتہا پسند جماعتوں کو عسکریت پسند تنظیمیں قرار دے کر ان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹر شاہ فیصل نے اس واقعے کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ' ان شرپسند جماعتوں نے ملک کی سیکولر ساخت کو تباہ کیا ہے اور کشمیری ان کے تازہ ٹارگیٹ ہیں'۔

انہوں نے وزیراعظم دفتر سے بجرنگ دل، وشو ہندو پریشد اور دیگر انتہا پسند جماعتوں پرفوراً پابندی عائد کرنے کی اپیل کی ہے۔

شاہ فیصل نے اقوام متحدہ اور امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ان انتہا پسند تنظیموں کو عسکریت پسند تنظیمیں قرار دیں۔

قابل ذکر ہے کہ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو کے ڈالی گنج میں ہندو انتہا پسند تنظیم سے جڑے لوگوں نے بدھ کے روز خشک میوے بیچنے والے دو کشمیری نوجوانوں کی پٹائی کی۔

جموں و کشمیر کے کولگام سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ڈالی گنج میں خشک میوے بیچ رہے تھے کہ اس دوران کچھ افراد نے ان کی شناخت پوچھ کر پٹائی شروع کردی۔

undefined

Intro:Body:

neelofar

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.