مظاہرین کا کہنا ہے ایسے شرپسند عناصر نے قومی پرچم کو ایک ڈال بنا لیا ہے جس کے ذریعے وہ لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں۔
سینکڑوں دکاندار اور آس پاس کے دیہات کے لوگ جمع ہوئے اور احتجاجی مارچ نکال کر امن میں خلل ڈالنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
قصبہ بانہال اور آس پاس کے بازاروں میں تمام دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے بند رہے۔ احتجاج کی وجہ سے گھنٹوں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر رہی۔
دریں اثناء سب ڈویژن بانہال کی کھڑی تحصیل صدر مقام پر بھی لوگوں نے تمام کاروباری ادارے اور دوکانیں بند کر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے خود ساختہ گرو کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔