ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید 21 اموات

ان اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں اموات کی کل تعداد 655 ہوگئی ہے جس میں کشمیر سے 605 اور جموں سے 50 شامل ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید 21 اموات
جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید 21 اموات
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 7:19 AM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ اس دوران 21 افراد کورونا سے انتقال کر گئے۔ ان میں سے 18 کا تعلق کشمیر سے تھا۔

حکام کے مطابق کشمیر میں ایک دن میں کووڈ 19 سے 18 افراد فوت ہوگئے۔ پیر کے روز کشمیر سے صرف سات اموات کی اطلاع ملی جو کئی دنوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ اس طرح جموں و کشمیر میں اموات کی کل تعداد 654 ہوگئی۔

جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید 21 اموات
جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید 21 اموات

ایس ایم ایچ اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ 'بمینہ سرینگر کی ایک 52 سالہ خاتون کو 20 اگست کو سانس کی تکلیف کے باعث ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور منگل کو ان کا انتقال ہوگیا۔ مریض نمونیا میں مبتلا تھا اور اس کی حالت تشویشناک تھی۔'

اسی اسپتال میں داخل شہر کے لال چوک سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون نے بھی منگل کی صبح سویرے زندگی کی بازی ہار دی۔ اسے 17 اگست کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

وہیں دو افراد جن کی عمر بالترتیب 52 سال اور 95 برس تھیں، ان کا بھی انتقال منگل کے روز ہوگیا۔

منگل کے روز سکمز صورہ میں ایک 45 سالہ سی آر پی ایف اہلکار کو داخل کریا گیا تھا اور اس کے بعد انہیں کورونا سے متاثر پایا گیا۔ فوت ہونے والا اہلکار ضلع بڈگام کے ہمہما میں تعینات تھا۔ وہ جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والے 11 ویں سکیورٹی اہلکار ہیں۔

لولاب کپواڑہ کا ایک 50 سالہ شخص پیر کی رات دیر گئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ کپواڑہ سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ خاتون بھی اسی اسپتال میں وائرل بیماری کا شکار ہوگئی۔

پلوامہ کے شاہ آباد ترال اور اچگوزا سے تعلق رکھنے والی دو خواتین جن کی عمر 80 برس تھی، کا پیر اور منگل کی درمیانی شب ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ میں انتقال ہوگیا۔

ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل چھترگام بڈگام سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون، داخلہ کے دو دن بعد پیر کی رات فوت ہوگئیں۔ منگل کی صبح بڈگام کے ایک اور رہائشی جس کی عمر 65 سال ہے، کی اسی اسپتال میں موت ہوگئی۔ وہ خان صاحب کے علاقے سے تھا۔

ایک ڈاکتر نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں گاندربل کے تین افراد کا کورونا سے انتقال ہوگیا۔ ان میں ایک 40 سال کی عمر کی خاتون بھی شامل ہے جو سکمز صورہ میں داخل تھی۔

وہیں جموں میں اس دوران تین اموات کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں جی ایم سی جموں میں داخل بخشی نگر کا ایک 53 سالہ شخص بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.