ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: فور جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار - گورنر انتظامیہ نے 3 اپریل تک برقرار رکھنے کا حکمنامہ جاری

جموں و کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ 4 جی پر حکومت کی جانب سے عائد پابندی میں مزید توسیع کرتے ہوئے لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ نے 3 اپریل تک برقرار رکھنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔

جموں و کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار
جموں و کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرارجموں و کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 9:42 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جمعرات کی شام کو ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں یہ واضح کیا گیا کہ جموں کشمیر میں 2 جی انٹرنیٹ خدمات کو معمولاً ایسے ہی جاری رکھا جائے گا اور 3 اپریل تک 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے گی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے دنیا کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی تیزی سے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران فور جی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے-

جموں و کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار
جموں و کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار

گزشتہ کئی روز سے متعدد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے وادی کشمیر 4جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے- اس سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، الطاف بخاری اور بی جے پی سے وابستہ کئی لیڈران نے بھی جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انتظامیہ نے فور جی پر عائد پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے 3 اپریل تک اس حکمنامے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.