ETV Bharat / state

'سفری تفصیلات چھپانا سماجی زیادتی ہے' - CORONA KASHMIR UPDATE

وادی میں بدھ کے روز مزید چار مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے ساتھ یہاں مثبت اور مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہوگئی ہے۔

HIDING TRAVEL HISTORY IS A CRIME: MUTTAHIDA MAJLIS ULEMA
سفری تفصیلات چھپانا سماجی زیادتی ہے: متحدہ مجلس علماء
author img

By

Published : Mar 25, 2020, 10:46 PM IST

وادی کشمیر میں درجنوں مذہبی جماعتوں پر مشتمل اتحاد 'متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر' نے اُن تمام افراد جو حالیہ ایام میں بیرونی سفر سے وادی کشمیر وارد ہوئے ہیں، سے پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ براہ کرم اپنے سفر کی تفصیلات متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو رضاکارانہ طور پر خود ہی بتائیں اور اس حوالے سے غلط بیانی سے ہرگز کام نہ لیں۔

متحدہ مجلس علماء، جس کی قیادت نظربند حریت رہنما میرواعظ مولوی عمر فاروق کررہے ہیں، کی طرف سے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایسے افراد اگر قرنطینہ میں رکھے جانے کے ڈر سے اصل حقیقت چھپاتے ہیں تو وہ اپنے کنبے، محلے، علاقے اور معاشرے کے تئیں زبردست زیادتی کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حضور بھی جرم عظیم ہے کیونکہ وہ خود اپنے لئے اور ان سب کے لئے باعث خطرہ ہیں جن کے ساتھ وہ رابطے میں ہیں اور یہ رویہ ہمارے معالجین اور طبی عملہ پر بھی دباﺅ ڈالنے کی موجب ہے جو اس وبا پر قابو پانے کے لئے برسر جدوجہد ہے اور اس وبا کو روکنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ وادی میں بدھ کے روز مزید چار مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے ساتھ یہاں مثبت اور مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہوگئی ہے۔ جن مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کا تعلق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے ہے۔ ان کے سری نگر میں منگل کو مثبت آنے والے کیس سے روابط تھے اور پانچوں افراد نے ایک ساتھ ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.