وادی کشمیر میں جاری بھاری برفباری کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سرینگر ضلع انتظامیہ نے عام شہریوں سے نجی گاڑیوں اور دیگر غیر ضروری نقل و حمل سے گریز کرنے کو کہا ہے۔
ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز سے ضلع میں بھاری برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے تمام سڑکوں پر برف جمع ہوگئی ہے۔ برف کو سڑکوں سے آسانی سے ہٹانے کے لیے غیر ضروری گاڑیوں کو سڑکوں سے دور رکھنے کی ضرورت ہیں۔
وہیں برفباری کے پیش نظر انتظامیہ نے بالائی علاقے والے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے اور مقامی لوگوں کو محتاط رہنے کی صلاح دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں آج شام تک بھاری برفباری جاری رہے گی اور بدھ کو موسم میں بہتری آنے کی امید ہے-
سرینگر ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میکانیکل انجینیئرنگ ڈپارٹمنٹ کو سڑکوں سے برف صاف کرنے کے لئے واضح راستے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر نجی گاڑیوں کی آمدورفت سے برف ہٹانے کی کارروائی میں رکاوٹ ہورہی ہے۔'
دریں اثنا سری نگر انتظامیہ نے عام لوگوں سے کسی بھی طرح کی مدد کے لیے مختلف محکموں کے ہیلپ لائن نمبروں پر رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے جو برفباری کی صورتحال کے پیش نظر ضروری ہوسکتی ہے۔
ان محمکموں میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی سرینگر 70006605349، میڈ 0194-2497458، محکمہ پی ڈی ڈی 0194-2311364، 0194-2313751، کے پی ڈی سی ایل 6006613056، 6006613017، 600661304، ایس ایم سی 01942474499، ٹریفک 01942455179، جل شکتی محکمہ 01942452047، ڈرینیج 0194-2474499 ، یو ای ای ڈی 9419555565 ، 9682319763 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عوام 6006333308، 9419028242، 9419028251، 9419014723 پر بھی ڈی سی آفس سرینگر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
وہیں کشمیر صوبائی انتظامیہ نے مسلسل برفباری کے دوران ایندھن کی کمی سے نمٹنے کے لیے ایندھن کو محتاط طریقے سے استعمال کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے منگل کے روز میڈیا کو بتایا کہ یہ حکمنامہ "احتیاطی طور پر" جاری کیا ہے۔ یہاں تک کہ اسٹاک بھرا ہوا ہے۔ ہمارے پاس اسٹاک کی کمی نہیں ہیں۔ یہ حکم ایک احتیاطی تدابیر ہے جو مستقبل میں پیش آنے والی مشکلات سے بچنے کے لئے ایک روک تھام ہے۔
اس حکمنامے کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ نے صارفین کو ایل پی جی کے علاوہ محدود پیٹرول اور ڈیزل جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
متعلقہ افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ دو پہیہ کو صرف تین لیٹر پیٹرول، تین پہیہ کو 05 لیٹر (پٹرول یا ڈیزل)، چار پہیہ (نجی) کو 10 لیٹر، چار پہیہ (کمرشل) کو 20 لیٹر اور موٹر گاڑیاں / بسیں، ٹرک: 20 لیٹر جاری کی جائیں۔