ETV Bharat / state

کشمیر: موسم خشک مگر درجہ حرارت میں کمی - دوبارہ برف باری کی پیش گوئی

وادی کشمیر میں شہنشاہ زمستان چلہ کلان کے اپنے 40 روزہ کے آخری مرحلے میں داخل ہونے کے درمیان پیر کے روز بھی موسم خشک رہا اور دن میں بسا اوقات دھوپ بھی کھلی۔

Heavy snowfall brings trouble for tourists
کشمیر: موسم خشک مگر درجہ حرارت میں کمی
author img

By

Published : Jan 20, 2020, 8:44 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:47 PM IST

تاہم شبانہ درجہ حرارت میں مزید تنزلی درج ہونے کے باعث جہاں آبی ذخائر صبح کے وقت منجمد ہوئے تھے وہیں شہر وگاؤں کی سڑکوں پر کہر لگنے سے پھسلن پیدا ہوئی تھی جس کے باعث ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل کافی دیر تک متاثر رہی۔

ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے وادی، پیر پنچال اور چناب کے علاقوں میں پیر کی شام سے دوبارہ برف باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں 21 جنوری یعنی منگل کے روز درمیانی سے بھاری برف باری ہونے کی امید ہے، جبکہ 22 جنوری سے 26 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

وادی کا بیرونی دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ پیر کے روز بھی بغیر کی کسی خلل کے جاری وساری رہا اور ٹرین خدمات بھی بدستور بحال رہے۔

ہائی وے ذرائع نے بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی یک طرفہ نقل وحمل جاری و ساری ہے اور پیر کے روز گاڑیوں کو جموں سے سری نگر آنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران مخالف سمت سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

وادی کشمیر میں شہنشاہ زمستان چلہ کلان کے اپنے 40 روزہ کے آخری مرحلے میں داخل ہونے کے درمیان پیر کے روز بھی موسم خشک رہا اور دن میں بسا اوقات دھوپ بھی کھلی۔ تاہم شبانہ درجہ حرارت میں مزید تنزلی درج ہونے کے باعث جہاں آبی ذخائر صبح کے وقت منجمد ہوئے تھے وہیں شہر وگاؤں کی سڑکوں پر کہر لگنے سے پھسلن پیدا ہوئی تھی جس کے باعث ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل کافی دیر تک متاثر رہی۔

شاہدین کے مطابق صبح کے وقت گاڑیاں سڑکوں پر پھسل رہی تھیں جس کے باعث کہیں علاقوں میں گاڑیوں کی نقل وحمل کافی دیر تک متاثر رہی تو کہیں علاقوں میں گاڑیاں کچھوے کی رفتار سے چل رہی تھیں۔
دریں اثنا محکمہ ٹریفک نے ڈرائیورز کو صبح اور شام کے وقت گاڑیاں احتیاط سے چلانے کی ہدایات جاری کی ہیں نیز معالجین نے لوگوں کو بھی سڑکوں پر پھسلن ہونے کے پیش نظر چلنے پھرنے میں احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق دیہی علاقوں میں کئی افراد سڑکوں پر چلنے کے دوران گر جانے کے باعث زخمی ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید تنزلی درج کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یونین ٹریٹری آف لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 17.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 26.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 6:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.