ETV Bharat / state

Heavy Rains In Mandi Tehsil منڈی میں شدید بارشں نے مچائی تباہی مقامی لوگ پریشان

ونچھ کی تحصیل منڈی کے کئی بلائی علاقوں سمیت بلاک منڈی کی دوردراز پنچایت بلنائی میں بھی شدید بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ جس سے جہاں ایک جانب علاقہ کے متعدد مقامات پر زمین کھسکنے سے لوگوں کی زمینوں اور فصلوں کا نقصان کا ہوا ہے۔

منڈی میں شدید بارشں نے مچائی تباہی مقامی لوگ پریشان

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 1:37 PM IST

منڈی میں شدید بارشں نے مچائی تباہی مقامی لوگ پریشان

منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کی طرح ضلع پونچھ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پونچھ کی تحصیل منڈی کے کئی بلائی علاقوں سمیت بلاک منڈی کی دوردراز پنچایت بلنائی میں بھی شدید بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ اس سے جہاں ایک جانب علاقہ کے متعدد مقامات پر زمین کھسکنے سے لوگوں کی زمینوں اور فصلوں کا نقصان کا ہوا ہے۔

وہیں دوسری جانب بارشوں کا پانی رہائشی مکانوں میں داخل ہونے سے مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران جاوید اقبال نامی شخص کے گھر کے قریب سے گزرے والی ڈرین پانی کے تیز بہاؤ سے ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے ان کی رہائشی مکان پر ڈرین کا پورا پانی آیا اور مکان ملبہ کی زد میں آگیا۔

مقامی لوگوں کی مدد سے ملبہ مکان پر سے ہٹایا گیا اور مکان کے ارد گرد پسی بھی گری آئی ہے۔ جس سے رہائشی مکان کو نقصان پہونچنے کا خطرہ لاحق ہے۔ اس حوالے سے سماجی کارکن بشیر احمد, پنچ عبدلرشید, غلام محمد, مختار احمد, محمد سلیم, ظہور احمد, معروف احمد, مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ علاقہ کے متعدد مقامات پر شدید بارشوں کی وجہ سے ڈرین ٹوٹ گئی اور پانی رہائشی مکانوں میں داخل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:Womens Abuse During Maternity زچگی کے دوران 68 فیصد سے زائد خواتین بدسلوکی کی شکار:تحقیق

انہوں نے کہا زیارت شریف تا کھون بنی ڈرین جگہ جگہ سے پانی کے تیز بہاؤ سے ٹوٹ چکی ہے۔ اور اگر مزید اسی طرح بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو علاقہ کے کئی رہائشی مکانوں کو گرنے کا کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیم تشکیل دے کر علاقہ میں بھیجی جائے جو علاقہ میں ہوئے نقصان کا معائینہ کرے اور لوگوں کی زمینوں, فصلوں, و رہائشی مکانوں کے تحفظ کے لیے بندوبست کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.