ETV Bharat / state

Health Secretary موثر حکمت عملی سے ہی مکمل ٹی بی کا خاتمہ ممکن - مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر

گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں ٹی بی کے خاتمے سے متعلق شمالی زون کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔افتتاحی تقریب میں صحت وطبی تعلیم کے سیکرٹری بھوپندر کمار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

موثر حکمت عملی سے ہی مکمل ٹی بی کا ِخاتمہ ممکن

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 2:24 PM IST

سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے سرینگر میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ٹی بی کے خاتمے سے متعلق شمالی زون کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔زونل ٹاسک فورس کی میٹنگ کے انعقاد کا مقصد جموں و کشمیر میں ٹی بی کے خاتمے کرنا ہے جبکہ میڈیکل کالجوں اور قومی نیشنل ٹی بی المینیشن پروگرام کو مزید فعال بنانے کے لیے اشتراک کو بڑھانا ہے۔

اس موقعے پر سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے بڈگام، اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع کو ٹی بی مکت اضلاع قرار دینے پر عملے کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بڈگام ضلع پورے ملک میں پہلا ٹی بی فری ضلع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 2 اضلاع کپوارہ اور سرینگر کو گولڈ زمرے جبکہ بارہمولہ کو کانسی کے تمغے سے نوازا گیا ہے۔بھوپندر کمار نے جموں وکشمیر میں ٹی بی کے خاتمے کے لیے منصوبہ بند اور نتائج دینے والی حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ۔جبکہ علاج میں بہتری سے ہی مزید بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Conservator Of Forests Visit Shopain کنزرویٹر آف فاریسٹ کشمیر سائوتھ سرکل نے شوپین کا دورہ کیا

سیکرٹری ہیلتھ نے مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر میں اور کشمیر صوبے کی انتظامیہ کی سراہنا کی جنہوں نے این ٹی ای پی کی میٹنگ کشمیر میں منعقد کی۔اس موقع پر مہمانان نے کہاکہ مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر سے ٹی بی کو جڑ سے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں کامیابی ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.