ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع ڈسٹرکٹ ہسپتال میں آیوشمان بھوا ہیلتھ میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقعے پر اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے مقامی باشندوں سے کیمپ سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش نے آج بی ایم او ترال ڈاکٹر ظھور کی موجودگی میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ترال میں ہیلتھ آیوشمان بھوا ہیلتھ میلے کا افتتاح کیا۔ آیوشمان بھوا کے تحت اس صحت میلے کا انعقاد ایس ڈی ایچ ترال نے جی ایم سی سری نگر کے اشتراک سے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Awareness Programme On Breast Cancer ڈگری کالج ترال میں بریسٹ کینسر کے موضوع پر سمینار
ہیلتھ کیمپ کے دوران سینکڑوں مریضوں نے کنسلٹنسی اور مفت ادویات حاصل کیں۔ مقامی لوگوں نے ایوش مان بھوا کے اس پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات جاری رہنے چاہئیں کیونکہ اس سے عوام کو بڑی راحت ملتی ہے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال نے بتایا کہ آیوشمان بھوا پروگرام مرکزی سرکار کا ایک بہترین پروگرام ہے جسے مقامی لوگوں کی صحت کے حوالے سے ایک اچھا پروگرام قرار دیا جاسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید پروگرام بھی ترال علاقے میں منعقد کیے جائیں گے۔