ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ہیلتھ کلب کے قیام کو حتمی شکل - Additional Deputy Commissioner Bandipora Zahoor Ahmed Mir

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں نوجوانوں کی صحت کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہیلتھ کلب کا قیام عمل میں آ رہا ہے۔

health clubs to be established in bandipora
ہیلتھ کلب کے قیام کو حتمی شکل
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 4:35 PM IST

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد میر نے جمعرات کو ضلع میں پنچائت سطح پر ہیلتھ کلبس کے قیام کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔

health clubs to be established in bandipora
ہیلتھ کلب کے قیام کو حتمی شکل

اس میں دیہی علاقوں میں کووڈ19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں بلاک ڈویلپمنٹ چیرمین ، چیف میڈیکل آفیسر بشیر احمد ، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر نذیر احمد ، سرپنچ ، بی ڈی اوز اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ہیلتھ کلبوں کی تشکیل ، جس میں تربیت ، لاجسٹکس کی دستیابی بشمول ماسک ، سینیٹائزر اور دیگر طبی آلات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بتایا گیا کہ ہیلتھ کلبوں کے قیام کے لئے ہر پنچایت کے لئے 2 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے اور ہیلتھ کلبس کے قیام کے لئے ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنچایتی راج اداروں کے ذریعہ ہیلتھ کلبس میں عارضی رہائش ، کھانا ، طبی سازوسامان فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہیلتھ کلبس کے ذریعہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں، غلط معلومات کی نگرانی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:'الائنس کے امیدواروں کی فہرست جلد ہی منظر عام پر لائی جائے گی'

اس کے علاوہ ماسک ، پلس آکسومیٹر ، سوڈیم ہائپوکلورائٹ و دیگر اہم ادویات کی فراہمی کی جائے گی۔

ہیلتھ کلبس کے قیام کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ، اے ڈی سی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن اور رورل ڈویلپمنٹ محکموں کے ذریعہ ہیلتھ کلبس کی ٹیموں کو مناسب تربیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.