اس سلسلے میں ہنڈی کیپڈ ایسوسیشن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس بھی منعقد ہوئی۔
اس تنظیم سے وابستہ افراد نے جموں و کشمیر کے گورنر منوج سنہا سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بقایا پینش جاری کی جائے۔
ہنڈی کیپڈ ایسوسیشن اننت ناگ کے صدر اویس احمد نے کہا کہ ایک جانب سرکار جسمانی طور پر معزور افراد کی فلاح و بہبود کے دعوے کر رہی ہے تو دوسری جانب صورتحال اسکے برعکس ہے۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ میں کارڈیولوجی یونٹ برائے نام
انھوں نے کہا کہ پینشین نہ ملنے کی صورت میں وہ طرح طرح کی مشکلات سے دوچار ہیں اور ایل جی سے مدد کے خواہاں ہیں۔
اویس احمد کا کہنا تھا کہ پینشن نہ ملنے سے معذور افراد کو پریشانیاں ہو رہی ہیں، ان کے روز مرہ کے کاموں میں بھی دقت پیش آ رہی ہے۔