کپواڑہ کے لولاب اور کنڈی علاقوں میں جمعہ کے سہ پہر کو شدید ژالہ باری اور تیز بارشوں سے تباہی مچ گئی جس کے نتیجے میں میوہ باغات اور دھان کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعہ کی سہ پہر کو لولاب کپواڑہ کے کئی علاقوں میں ژالہ باری، تیز طوفانی ہواوں اور بارش سے میوہ باغات اور سبزیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
علاقے کے لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ' لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں ہر طرح کی مشکلات بڑھ گئی ہے وہیں طوفانی ہوا اور ژالہ بھری نے ہماری امیدوں کو چکنا چور کردیا۔ '
انہوں نے انتظامیہ سے مالی مدد کی درخواست کی ہے۔ ادھر کنڈی خاص میں ژالہ بھری سے شدید نقصان پہنچا ہے اور کسانوں میں کافی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
انہوں نے کہا ژالہ باری اور تیز بارشوں نے اس طرح کا رخ اختیار کیا کہ جو شخص جس جگہ پر تھا وہیں کے وہیں رہ گیا تاہم شام دیر گئے تک بارش کا سلسلہ جاری تھا۔