اچانک ہوئی موسلادھار بارش اور برفباری کے سبب جہاں زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیا وہیں بے شمار درختوں اور باغات کو نقصان پہونچا ہے۔
روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی۔ راستے پر بے شماردرخت اکھڑ کر گئے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو آنے جانے میں مشکلات پیش آنے لگیں۔
محکمہ بجلی کی جانب سے مزید خطرات سے بچنے کے لیے علاقے کی بجلی کو معطل کر دی گئی کیوں کہ بجلی کے کھمبے پر لٹکے تار گر پڑے تھے۔
اس علاقے میں موجود تمام فصلوں خصوصاً سیب اور بادام کو نقصان پہنچا ہے۔
ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے مالی نقصانات کا تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے۔