ETV Bharat / state

سوشل ویلفیر عمارت آگ زنی کے بعد 4 سال سے خستہ - 4 سال سے خستہ

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ قصبہ میں 4 سال قبل آگ کی ایک ہولناک واردات میں سوشل ویلفیر کی عمارت پوری طرح سے جل گئی تھی جس کے بعد حکام نے اس عمارت میں کام کر رہے تین مختلف دفاتر کو بیروہ قصبے میں ہی الگ الگ کرائے پر لیے گئے رہائشی مکانوں میں کام کر رہے ہیں۔

سوشل ولفیر عمارت آگ زنی کے بعد 4 سال سے خستہ

author img

By

Published : Aug 18, 2020, 6:21 PM IST

اس عمارت میں سوشل ویلفیر دفتر، سٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن اور آنگن واڈی دفتر کام کر رہے تھے۔

سوشل ولفیر عمارت آگ زنی کے بعد 4 سال سے خستہ

یہ دفتر قصبے کے تحصیلدار آفس، پولیس سٹیشن، منصف آفس اور اسپتال کے بالکل نزدیک تھے۔ البتہ آگ کی وجہ سے یہ عمارت خستہ ہو گئی جس سے اب یہ دفتر 01 کلو میٹر دوری کے فاصلے پر ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں بزرگ لوگوں کی ایک خاصی تعداد بھی شامل ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے واحد احمد بٹ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ یہ عمارت 2017 میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں تباہ ہوگئی تھی اس عمارت میں ایک ساتھ دفاتر کام کر رہے تھے جو اب قصبے میں ہی مختلف جگہوں پر کام کر رہے ہیں۔

تین سال سے اس عمارت پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔ اس کی مرمت نہیں ہوسکتی ہے اس لئے اس کو از سر نو تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ افسران کو اس کی طرف دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ اس عمارت کو جلد از جلد تعمیر کیا جائے تاکہ عوام الناس کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب متعلقہ افسران سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اس پر کوئی بھی بات کرنے سے انکار کیا جو کہ ایک باعث تشویش بات ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.