پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین سنت پال سنگھ نے کہا کہ' جس طرح مرکزی علاقے میں پہاڑی بولنے والے لوگوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے چار فیصد ریزرویشن دیا گیا ہے، اسی طرح کشمیر میں مقیم سکھ برادری کو بھی اس زمرے میں شامل کیا جائے۔'
انہوں نے کہا کہ' کشمیری سکھ موجودہ حالات میں حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں اور لوگوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہےہیں۔
سنت پال سنگھ نے کہا کہ وادی کشمیر میں عالمی وبا کورناوائرس سے متاثرہ افراد کے لیے ہم نے راشن، ماسکس اور دیگر ایشاء خوردنی تقسیم کئے ہیں۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ' بغیر کسی احتجاج کے کشمیر میں مقیم سکھ برادری کو ریزرویشن کے زمرے میں لایا جائے اور اس سے متعلق جلد از جلد سرکاری حکم نامہ جاری کیا جائے۔'