بارہمولہ کے گرودورہ میں صبح سے ہی زبردست چہل پہل اور رونق دیکھنے کو ملی۔
اس موقع پر سکھ برادری سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور خصوصی دعائیہ اور کیرتن میں حصہ لیا۔
گرودوارہ میں سکھوں اور دیگر فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے چیئرمین جنک سنگھ سوڈی نےای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گرو گوبند سنگھ نے ہمیشہ بھائی چارے اور امن کا درس دیا لہذا ہمیں انکے ہی نقشِ قدم پر چلنا چاہیئے۔