شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی پر چند عسکریت پسند دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم سیکورٹی فورسز نے دراندازوں کی کوشش کو ناکام بنایا جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ خراب موسم کی وجہ سے آپریشن طویل ہوسکتا ہے۔ علاقہ کو گھیرے میں لیا گیا ہے اور سبھی خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
فوجی ذرائع نے بھی علاقے میں آپریشن کی تصدیق کی ہے۔ آخری اطلاع ملنے کے مطابق آپریش ابھی جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔