ETV Bharat / state

Guardians And Students Protest گورنمنٹ مڈل سکول بند ہونے پر طلبہ اور سرپرستوں کا احتجاج - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے پدر میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول بند ہونے کے خلاف مقامی باشندوں نے انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مقامی باشندوں کے ساتھ ساتھ متعدد طلبہ و طالبات بھی شامل تھے۔ Closure of Government Middle School Padder Chella Panchayat of in Poonch

گورنمنٹ مڈل سکول بند ہونے پر گارجین اور طالب علموں کا احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 12:15 PM IST

گورنمنٹ مڈل سکول بند ہونے پر گارجین اور طالب علموں کا احتجاج

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پونچھ کی تحصیل منڈی کے دوردراز علاقہ چھیلہ کے پدر میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں اسکولی بچے محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مقامی باشندوں کے مطابق پدر میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول میں 28 تاریخ کو جب طلبہ پہنچے تو اسکول بند پایا۔ طلبہ کو اس پر تشویش ہوئی۔ انہوں نے اپنے اپنے سرپرستوں کو اس کی اطلاع دی۔ مقامی باشندوں نے طلبا و طالبات کو ساتھ لے کر محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

اس حوالے سے مقامی باشندوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں جہاں بائیو میٹرک کے ذریعہ اساتذہ کی حاضری ہوتی ہے۔ لیکن باوجود اس کے گورنمنٹ مڈل اسکول پدر 28 تاریخ کو بند رہا۔ اس سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بغیر چھٹی کے اسکول بند رکھنے کا کیا مطلب ہے۔ سرکاری خزانہ سے تنخواہیں حاصل کرنے والے اساتذہ کا حق بنتا ہے وہ اس دوردراز علاقہ کے غریب لوگوں کے بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم دیں۔

یہ بھی پڑھیں:Cook Workers Protest حکمہ تعلیم کے کوک ورکرز کا اننت ناگ میں احتجاج

اس حوالے سے انچارج زونل ایجوکیشن آفیسر ساتھرہ محمد امین نے کہا کہ سکول بند ہونے کا معاملہ ان کے نوٹس میں آیا تھا جس کے فوری بعد انہوں دوسرے قریبی سکول سے ایک استاد کو سکول میں بھیجا تاکہ طلباء کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ لیکن سکول میں بھیجے گیے استاد کو مقامی لوگوں کی جانب سے سکول میں نہیں جانے دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.