ETV Bharat / state

Grivence Redressal Camp Held At Pakhar Pora Budgam پکھر پورہ بلاک کے ناگہ بل میں ڈی سی بڈگام نے لوگوں سے بات چیت کی - ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد

ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے آج ضلع کے دور افتادہ پنچایت حلقہ ناگبل بلاک کے پکھر پورہ میں عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ کی صدارت کی۔اس کیمپ میں شرکت کرنے والے لوگوں نے اپنے اپنے مسائل کو ڈی سی بڈگام کے سامنے رکھا۔

پکھر پورہ بلاک کے ناگہ بل میں ڈی سی بڈگام نے لوگوں سے بات چیت کی

author img

By

Published : Feb 4, 2023, 9:36 PM IST

پکھر پورہ بلاک کے ناگہ بل میں ڈی سی بڈگام نے لوگوں سے بات چیت کی

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے آج ضلع کے دور افتادہ پنچایت حلقہ ناگبل بلاک کے پکھر پورہ میں عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ کی صدارت کی۔اس کیمپ میں شرکت کرنے والے لوگوں نے اپنے اپنے مسائل کو ڈی سی بڈگام کے سامنے رکھا۔

ناگبل میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول میں یہ پروگرام منعقد ہوا جہاں ناگبل، کنہ دیجن اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کے پی آر آئیز، معزز شہریوں اور مقامی نوجوانوں کے وفود نے ڈی سی کے سامنے اپنے مطالبات اٹھائے۔

ڈی سی بڈگام نے مسائل سنے اور ان کے تمام حقیقی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران، سی ای او یوسمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ایس ڈی ایم چاڈورہ اور تمام متعلقہ افسران ؤ اہلکار موجود رہے۔

ڈپٹی کمشنر بڈگام نے ایف سی ایس اینڈ سی اے بڈگام کو ہدایت کی کہ وہ مستحق خاندانوں میں مفت فراہمی سمیت غذائی اجناس کی بروقت تقسیم کو یقینی بنائیں۔انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ خود روزگار سکیموں کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقاد کریں اور مقامی لوگوں کو ان کے سماجی حقوق سے آگاہ کریں ۔ سیاحتی سرگرمیوں میں ان کی فعال شمولیت کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:Three Days Multimedia exhibition اونتی پورہ میں سی بی سی کی جانب تین روزہ نمائش جاری

ڈی سی نے کہا کہ یوسمرگ کو ایک مشہور سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ تمام ترقیاتی سرگرمیوں میں مقامی لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور جلد ہی سیلولر نیٹ ورک سے متعلق مسائل کو بھی حل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹاور کی تعمیر کے لئے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.