وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے دادیرہما علاقے میں توحید چوک پر دستی بم سے کیے گئے حملے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمی شدہ اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی نٹبل سنگھ، سی ٹی آنند مل، منوج سپاہی، ایچ سی آر این منوجن کے طور پر ہوئی ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے دادیرہما میں سی آر پی ایف کے 118 بٹالین پر دستی بم پھینکا ، جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔