اطلاعات کے مطابق زخمی شدہ سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت ایم ہری ہرن جبکہ پولیس کانسٹبل کی سرتاج احمد کے طور پر ہوئی ہے۔
سی آر پی ایف اہلکار پنکچ کمار نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ یہ حملہ تقریباً رات 8 بجے کیا گیا، تمام زخمی افراد کو علاج کےلیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بتادیں کہ اس حملے کے فوری بعد فوج نے صورہ سے سیمنٹ کدل تک کے علاقہ کو محاصرے میں لے لیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔