ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جو عوام کے لیے پیکیج کا اعلان کیا، اس کو غریبوں تک صحیح معنوں میں پہنچائے کیونکہ دور داراز علاقوں میں لوگوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ حالات کے سبب مزدور طبقے سے وابستہ افراد کو زیادہ نقصان پہنچا ہے کیونکہ وہ دن بھر مزدوری کرکے شام کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ روٹی کھاتے ہیں۔'
ہرش دیو سنگھ نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ہر ضلع میں ہیلپ لائن قائم کرے تاکہ عام لوگوں تک حکومت کا یہ پیکیج پہنچ سکے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 18 ہوگئی ہے جن میں سے 14 کشمیر میں جبکہ 4 جموں میں درج ہوئے ہیں۔
کشمیر میں تصدیق شدہ کیسز میں ایک سات سالہ لڑکا اور آٹھ ماہ کا کمسن بچہ بھی شامل ہے۔ اب تک سامنے آنے والے مثبت کیسز میں سے ایک شخص کی جمعرات کو موت واقع ہوئی جبکہ ایک مریض صحت یاب ہوچکا ہے۔