رپورٹز کے مطابق یہ معاون کونسلز قانون نافذ کرنے والے لا آفیسرز جن میں سینیئر اے اے جی ، ڈی اے جی (ایس) اور جی اے (ایس) کی جانب سے سرینگر اور جموں کے ہائی کورٹ میں روزانہ کی کاروائیوں میں پیش ہونگے۔
محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے سکریٹری کی موجودگی میں یہ احکامات ایڈووکیٹ جنرل ڈی سی رینا نے سرینگر ونگ کے 9 ایڈوکیٹ کو سونپ دیئے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے تقریباً تین ماہ بعد ریاست کو سرکاری طور پر دو مرکزی علاقے 'جموں و کشمیر' اور 'لداخ' میں تقسیم کردیا۔ جموں و کشمیر میں قانون سازی کا تسلسل برقرار ہے جیسے پڈوچیری میں ہے، لیکن لداخ کو چنڈی گڑھ کی طرح بغیر قانون ساز کے رکھا گیا ہے۔
سرینگر کے راج بھون میں گریش چندر مُرمو نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹننٹ گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔
آج صبح ایک تقریب کے دوران رادھا کرشنا ماتھر کو مرکز کے زیر انتطام علاقہ لداخ کے پہلے لیفٹننٹ گورنرکے عہدہ کا حلف دلایا گیا ۔