اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے سرائبل میں واقع نشچل جیولرز کے مالک ستپال نشچل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ آناً فاناً میں انہیں ایس ایم ایس ایچ لایا گیا تاہم وہاں ان کی موت واقع ہوگئی۔
زخمی حالت میں انہیں قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم وہاں زخموں کی تاب نہ لاکر انہوں نے دم توڑ دیا۔
اطلاعات کے مطابق ستپال نشچل سرینگر کے اندرانگر میں کرایہ کے مکان میں رہائش پزیر تھے۔ بنیادی طور پر ان کا تعلق ریاست پنجاب کے گرداس پور سے تھا لیکن وہ سنہ 1956 سے ہی سرینگر میں اپنا کاروبار چلا رہے تھے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔