پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رکھ اریہال میں واقع ٹانچی میدان میں منعقدہ گاوں چلو ابھیان میں مقامی باشندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بی جے پی یونٹ ضلع پلوامہ کے سینئر ممبران کے سامنے اپنی شکایات رکھیں۔ انہوں نے مطالبات پیش کیے۔
پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد علاقے کے لوگوں کی شکایات اور مطالبات سننا اور سردی کے موسم میں لوگوں کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ کرنا ہے۔حلقہ صدر راجپورہ سعید اسرار احمد نے کہا کہ پارٹی وادی کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے ۔آج کا پروگرام بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔ گاؤں چلو ابھیان کے پروگرام کے دوران پارٹی کے ممبران نے ضلع پلوامہ کے دور دراز علاقوں کے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی پریشانیوں کے بارے تفصیلی معلومات حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ترال کے کئی دیہات کا دورہ کیا
وہی حلقہ صدر پلوامہ راج محمد نے بھی عوام کے درپیش مسائل سننے اور ان کے ازالہ کے لئے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی۔مقامی باشندوں نے چلہ کلاں کے دوران علاقے کے لوگوں کے مطالبات اور شکایات سننے کے لئے ایسے پروگرام منعقد کرنے پر بی جے پی پلوامہ یونٹ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔