جموں و کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے بخشی آباد کی رہائشی ایک خاتون کی گزشتہ روز جی ایم سی اسپتال میں کورونا سے موت واقع ہوگئی۔
اس واقعہ کے بعد مہلوک کے اہل خانہ نے اننت ناگ میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے جی ایم سی اسپتال انتظامیہ پر بد نظمی اور لاپرواہی کا الزام لگایا اور کہا کہ کووڈ سے نمٹنے کے لئے جی ایم سی اسپتال میں وینٹی لیٹرس، آکسیجن جیسی چیزوں کی فراہمی نہیں ہے جس کی وجہ سے کووڈ متاثرہ افراد کی اموات واقع ہو رہی ہیں۔
اس تعلق سے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت جیلانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال کا عملہ جان فشانی سے اپنے فرائض کو انجام دے رہا ہے اور اسپتال میں آکسیجن و دیگر چیزوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔