ETV Bharat / state

جی سی مرمو جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹننٹ گورنر

author img

By

Published : Oct 31, 2019, 2:03 PM IST

Updated : Oct 31, 2019, 6:13 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے راج بھون میں گریش چندر مرمو نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹننٹ گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔

جی سی مرمو جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹننٹ گورنر

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتا متل نے گریش چندر كو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ماتھر کو بھی لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدہ کا بھی حلف دلایا۔

اس کے رد عمل میں وادی کے اکثر و بیشتر مقامات پر معمول کے برعکس لوگ ضروری اشیاء کی خریداری کرتے نہیں دیکھے گئے اور نجی ٹرانسپورٹ کی آوا جاہی میں بھی کافی کمی دیکھی گئی۔

ادھر کرگل میں بھی اس فیصلے کے خلاف آج مکمل ہڑتال رہی۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر گریش چندر مورمو نے سرینگر کے سول سیکریٹریٹ کا دورہ کیا۔

بہرحال اب 31اکتوبر یعنی آج سے جموں کشمیر اور لداخ میں مرکزی زیر انتظام علاقوں کے تمام قوانین نافذ العمل رہیں گے۔

آج صبح ایک تقریب کے دوران رادھا کرشنا ماتھر کو مرکز کے زیر انتطام علاقہ لداخ کے پہلے لیفٹننٹ گورنرکے عہدہ کا حلف دلایا گیا ۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ جمعرات کو ختم ہوگیا۔ اب جموں و کشمیر دو مرکزی علاقوں- لداخ اور جموں و کشمیر میں منقسم ہوگیا ہے۔

گریش چندرا مرمو کا تعلق 1985 آئی اے ایس بیاچ سے ہے جبکہ اس سے قبل وہ وزارت خزانہ میں ایکسپنڈیچر سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

اڈیشہ میں 21 نومبر 1959 کو پیدا ہوئے گریش چندرا نے سیاسیات میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کرنے کے بعد برطانیہ سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

گریش چندرا، گجرات میں کئی اہم انتظامی عہدیدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ جب نریندر مودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے اس وقت گریش چندرا ان کے پرنسپل سکریٹری رہے ہیں۔ انہیں وزیراعظم نریندر مودی کا قریبی مانا جاتا ہے۔

گجرات فسادات کی تحقیقات کو دبانے کے معاملہ میں بھی مرمو کا نام آتا ہے جبکہ انہیں انفورسمنٹ کا سربراہ مقرر کرنے کے بعد انہوں نے گجرات فسادات تحقیقات میں اثرانداز ہونے والی شخصیات تیستاسیتلواد اور سابق ڈی جی پی سری کمار کے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا اور اس معاملہ میں ابھی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

سری کمار نے کہا کہ گجرات فسادات کے سلسلہ میں جسٹس ناناوتی کمیشن میں جھوٹی گواہی دینے کےلیے دباؤ ڈالنے پر انہوں نے گجرات کے گورنر سے مرمو کی شکایت کی تھی جبکہ یہ شکایت آج تک زیرالتوا کا شکار ہے۔

سری کمار کے مطابق جب وہ اسٹیٹ انٹلی جنس بیورو کے انچارج تھے ایک اجلاس میں مرمو نے ان کو ڈرایا اور دھمکایا تھا اور رپورٹ کو حکومت کی تائید میں تیار کےلیے ان پر دباؤ ڈالا گیا جبکہ اس رپورٹ کو ناناوتی کمیشن میں داخل کرنا تھا۔

سابق ڈی جی پی نے مرمو کے خلاف مزید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں ہوئے فسادات کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کئی بار کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ مرمو نے سری کمار کے الزامات کی تردید کی تھی۔

Intro:Body:

Girish Chandra Murmu takes oath as the first Lt. Governor of the Union territory of Jammu and Kashmir

Conclusion:
Last Updated : Oct 31, 2019, 6:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.