جموں و کشمیر کے سینئر ترین علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے آبائی گاؤں ڈورو زینگیر نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔
جموں و کشمیر میں منعقد کیے جانے والے ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں گیلانی کے آبائی گاؤں ڈورو زینگیر میں کل 1600 ووٹوں میں سے صرف 15 ووٹ ڈالے گئے۔
شمالی کشمیر کے تحصیل ڈانگرپورہ زینگیر میں گزشتہ روز ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ہوئی۔ اس دوران گیلانی کے آبائی گاؤں ڈورو کی ہم بات کریں گے تو وہاں روایتی طور پر ڈی ڈی سی الیکشن میں بھی لوگ گھروں سے باہر نظر نہیں آئے۔
لوگوں نے پولنگ مراکز کی طرف رخ نہیں کیا جس کے سبب گیلانی کے آبائی گاؤں میں 1600 ووٹوں میں سے صرف 15 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
اگرچہ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہو رہے ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگ اپنی رائے دہندگی کا استعمال کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں لیکن زینگیر کے ڈورو نامی گاؤں میں لوگوں نے پوری طرح سے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔
بارہمولہ میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 15 امیدوار میدان میں تھے۔ زینجر بیلٹ میں 10 اور سرپنچ سیٹ کے لئے پانچ امیدوار لڑ رہے تھے۔