ETV Bharat / state

کشمیر: گیلانی کی طرف سے ہڑتال کی کال - حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان

تقریبا 11 ماہ کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ جب کسی علیحدگی پسند رہنما نے وادی میں ہڑتال کی کال دی ہے۔

کشمیر: گیلانی کی طرف سے ہڑتال کی کال
کشمیر: گیلانی کی طرف سے ہڑتال کی کال
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 8:50 AM IST

سینیئر علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی نے 8 اور 13 جولائی کو وادی کشمیر میں ہڑتال کی کال دی ہے۔

گیلانی کے نمائندے کی طرف سے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں لوگوں سے 8 اور 3 جولائی کو ہڑتال کرنے کو کہا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تقریباً 11 ماہ کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ جب کسی علیحدگی پسند رہنما نے وادی میں ہڑتال کی کال دی ہے۔

غور طلب ہے کہ 8 جولائی 2016 کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی اپنے دو ساتھیوں سمیت جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں تصادم میں ہلاک ہوئے تھے۔

کشمیر: علیحدگی پسند 11 ماہ بعد اخبارات کی سرخیوں میں
سید علی شاہ گیلانی نے حریت کانفرنس کو الوداع کہا

خیال رہے کہ 13 جولائی 1931 کو سرینگر کے سنٹرل جیل کے سامنے عام شہریوں کو ڈوگرہ حکومت کی فوج نے ہلاک کیا تھا۔

ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ بیان گیلانی کے نمائندے عبداللہ گیلانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جموں و کشمیر کے سینئر ترین اور بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی نے آل پارٹی حریت کانفرنس سے خود کو علیحدہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.