ETV Bharat / state

گاندربل: سیاسی رہنماؤں کی ہوٹل سے نکلنے کی کوشش - گاندر بل ای ٹی وی بھارت خبر

جموں کشمیر میں گذشتہ تیس برسوں سے عسکریت پسندوں کی جانب سے وادی میں سینکڑوں سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کو نشانہ بناکر ان کا قتل کیا گیا ہے۔خطہ کے گاندر بل کے مقامی ہوٹل میں قیام پذیر سیاسی رہنما مقامی انتظامیہ سے خفا ہوکر جانے لگے۔ تاہم پولیس کی بر وقت کی کاروائی سے انہیں روکا گیا۔

سیاسی رہنما
سیاسی رہنما
author img

By

Published : Jun 8, 2021, 7:57 PM IST

بتایا جارہا ہے کہ جب سے مرکز میں بی جے پی بر سر اقتدار آئی ہےاس وقت سے خطہ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے سیاسی رہنماوں اور کارکنان پر حملے شروع ہوگئے ہیں۔خاص کر بی جے پی سے جڑے رہنماوں اور کارکنوں پر حملے ہورہے ہیں۔ اور گذشتہ ایک سال کے اندر بی جے پی کے درجنوں کارکنان مارے گئے ہیں۔

سیاسی رہنما

معاملہ کی سنجیدگی کے پیش نظر پولیس نے خطہ کے ہر ضلع میں پارٹی کے کارکنان کو یکجا کر کے انہیں ایک مقامی ہوٹل میں رکھا ہے۔ اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں-

اسی دوران گاندربل کے ہوٹل نمروز میں بی جے پی سمیت متعدد سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں کو رکھا گیا ہے۔ ہوٹل میں مقیم یہ رہنما آج اس ہوٹل سے بھاگنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس کی بروقت کاروائی سے وہ ہوٹل سے نکلنے میں ناکام رہے۔ اس واقعے کے بعد ہوٹل میں مقیم سیاسی کارکنان نے پریس کانفرنس بلا کر پولیس کا یہ کہہ کر شکریہ ادا کیا کہ پولیس نے انہیں بے شک سیکورٹی فراہم کی ہے۔ اور رہنے کے لئے جگہ بھی دی ہے۔ تاہم وہ انتظامیہ سےگذشتہ ایک سال سے مسلسل یہ مطالبہ کر رہے ہیں انہیں رہنے کے لئے بہتر جگہ فراہم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے۔ اور بچوں سے ملنے دیا جائے۔ انہوں نے ہر ایک کارکن کو سیکورٹی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ وہ انہیں گھر جانے سے روک رہے ہیں۔ حال ہی میں کشمیر پولیس چیف نے ترال میں راکیش پنڈتا کے قتل کے بعد یہ کہا تھا کہ ہر ایک کارکن کو الگ سے سیکورٹی فراہم کرنا مشکل کام ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سیاست سے وابستہ وہ افراد جنہیں سکیورٹی فراہم ہے انہیں چاہیے کہ کہیں جانے سے پہلے پولیس کو اطلاع دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.