ETV Bharat / state

گاندربل: جے کے بینک یونٹ کو سرینگر منتقل کرنے کے فیصلے سے عوام ناراض - جموں کشمیر بینک کا کلسٹر یونٹ

مقامی لوگوں نے کہا اگر یونٹ کو منتقل کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

گاندربل: جے کے بینک یونٹ کو سرینگر منتقل کرنے کے فیصلے سے عوام ناراض

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 7:44 AM IST

Updated : Jun 29, 2020, 8:17 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں دو دہائی قبل قائم کیا گیا جموں و کشمیر بینک کا کلسٹر یونٹ سرینگر منتقل کرنے کے فیصلے پر مقامی عوام نالاں ہیں۔

گاندربل: جے کے بینک یونٹ سرینگر منتقل کرنے کے فیصلے سے عوام ناراض

واضح رہے کہ جموں و کشمیر بینک نے سنہ 2000 میں گاندربل کے لیے کلسٹر یونٹ کی منظوری دے کر آرمپورہ کے مقام پر یونٹ کھولا تھا جس کی دو وجوہات تھیں، ایک تب گاندربل کو ضلع کی منظوری مل گئی تھی اور دوسری یہ کہ اس یونٹ میں سرینگر کے بھی کئی برانچز تھے۔

سال 2007 میں گاندربل کو ضلع کا درجہ دیا گیا تھا جس کے کچھ سال بعد آرام پورہ کے مقام پر جموں و کشمیر بینک کی زمین موجود تھی جس پر کروڑوں روپے خرچ کرکے کلسٹر یونٹ کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا ۔ سال 2016 میں یونٹ کی تعمیر مکمل کرنے کے بعد اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا جس کے ساتھ نہ صرف سونمرگ سے لے کر سفاپوره تک، شالابوگ سے لے کر بڑپورہ تک عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن حال ہی میں چیئیرمین جموں و کشمیر بینک نے ایک حکم نامہ جاری کر کے کلسٹر یونٹ کو گاندربل سے سرینگر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے جس کے نتیجے میں عوامی حلقوں میں ناراضگی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سماجی کارکن بلال احمد نے بتایا کہ ضلع کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے ۔

اُنہوں نے ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی اور کہا کہ یہ کلسٹر ضلع کی ضرورت ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ اس جانب توجہ نہیں دے گی تو اس کے برے نتائج سامنے آئیں گے اور عوام سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہوجائے گی۔

وہیں گاندر بل کہ سابق رکن اسمبلی شیخ اشفاق جبار نے بھی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس برانچ کی گاندربل میں بہت ضرورت ہے اور پہلے سے ہی کروڑوں روپے خرچ کرکے عمارت کی تعمیر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاندربل میں کئی بڑی پروجیکٹ و یونٹ موجود ہیں جن کے لیے بینک کے کلسٹر یونٹ کا ہونا بہت ضروری ہے۔

Last Updated : Jun 29, 2020, 8:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.