ETV Bharat / state

گاندربل : خستہ حال سڑک سے مقامی عوام پریشان - گاندربل ای ٹی وی بھارت خبر

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے ہیڈ کوارٹرز سے تقریباً دس کلو میٹر کی دوری پر لنک روڈ (گٹلی باغ کے گاؤں کی طرف جانے والی سڑک) کی حالت گذشتہ چند سالوں سے خستہ ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پریشاینوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مقامی عوام پریشان
مقامی عوام پریشان
author img

By

Published : Apr 4, 2021, 8:46 AM IST

جموں کشمیر کے ضلع گاندربل کے ہیڈ کوارٹرز سے تقریبا دس کلو میٹر کی دوری پر لنک روڈ جو گٹلی باغ کے گاؤں کی طرف جانے والی سڑک کی حالت گذشتہ چند سالوں سے انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث خستہ حال ہے ۔ جس کے سبب مقامی افراد کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

مقامی عوام پریشان

واضح رہے چار یا پانچ گاوں پر مشتمل یہ علاقہ رقبہ اور آبادی کے لحاظ سے کافی بڑا مانا جاتا ہے ۔ اس علاقہ میں ایک سب سنٹر اور ہائی سکول بھی قائم ہے۔ اس علاقہ میں سہہ پورہ، ورپش، ژپر گنڈ، مومن آباد، بابا ویئل اور گٹلی باغ جسیے گاوں شامل ہیں۔ تاہم سڑک کی حا لت بہتر نہ ہونے سے نہ صرف مزدوروں کو آنے جانے بلکہ دفاتر کا رخ کرنے الے ملازمین اور اسکولی طلبا کو بھی آمدو رفت میں پریشانی ہوتی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق یہ سڑک ایک سال قبل پی ڈی سی ڈپارٹمنٹ نے اپنے ہاتھوں میں لیا ہے مگر آج تک اس سڑک کی مرمت نہیں کی گئی ہے ۔

اس بارے میں جب مقامی لوگوں سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ اس سڑک کی حالت خستہ ہے۔ گذشتہ پانچ چھ سالوں سے اس سڑک حالت ایسی ہی ہے۔ متعدد دفعہ انتظامیہ کے دفاتر کے چکر کاٹنے کے باوجود اس مسئلہ کا کوئی حال نہیں نکلا ہے۔

اس بارے میں اب ٹیکنیکل افسر شبیر احمد سے بھٹ سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کام نہیں ہو پا رہا تھا۔ تاہم رواں برس کام مکمل ہو جائے گا اور لوگوں کو زمین کا معاوضہ دینے کی وجہ سے کچھ دیر ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.