جموں و کشمیر میں گاندربل کے بارسو علاقے میں گذشتہ دیر رات ایک گئو خانے میں آگ لگ گئی جس میں بندھی ایک گائے کی جھلس کر موت ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات محمد مقبول بٹ کے گھر میں اچانک آگ نمودار ہوگئی اور تیزی سے پھیلتی ہوئی قریب کے ایک گئو خانے کو زد میں لے لیا جس میں بندھی ایک گائے کی جھلس کر موت واقع ہوگئی ہے۔
اس کی اطلاع موصول ہونے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچی اور سخت مشققت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔