آف لائن درخواستوں جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجیز کے تعاون سے مہیا کرائے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق درخواست فارم کی ہارڈ کاپیاں سرینگر کے جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجیز (جے کے اے اے سی ایل) لا لمنڈی کے دفتر میں دستیاب ہیں۔ امیدواروں کو 31 جنوری 2020 تک درخواست فارم اور فیس جمع کرانا ہوگا۔
آن لائن درخواست کے اندراج کا عمل 31 جنوری کو بند ہوجائے گا۔ جے ای ٹی داخلے کا امتحان 15 اور 16 فروری 2020 کو ہونا ہے۔
ایڈمٹ کارڈ بروز بدھ 5 فروری 2020 سے آن لائن دستیاب ہوگا۔ امیدوار داخلہ کارڈ ویب سائٹ کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔applyadmission.net/jet2020
جے ای ٹی 2019 کے اسکور کی بنیاد پر ، ایف ٹی آئی آئی اور ایس آر ایف ٹی آئی کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کو کال لیٹر بھیجے گی۔ آن لائن ادا کی جانے والی جے ای ٹی 2019 کی رجسٹریشن فیس ، ایس سی ، ایس ٹی اور پی ڈبلیو ڈی زمرے کے امیدواروں کے لیے ا ہزار 250 روپے اور دیگر تمام قسم کے امیدواروں کے لیے 4 ہزر روپے ہیں۔
دونوں اداروں کی جانب سے جو کورسز مہیا کرائے جا رہے ہیں اس کے رجسٹریشن کے لیے امیدوار کو ایک بار فیس جمع کرانی ہوگی۔ جس کے بعد طلبہ دونوں اداروں میں داخلےکے اہل ہونگے۔