ETV Bharat / state

شوپیاں: دس ماہ بعد فروٹ منڈی کھول دی گئی‎ - fruit news

جنوبی کشمیر کی سب سے بڑی فروٹ منڈی جو اگلرشوپیان میں واقع ہے کو، دو سال کے بعد پھلوں کی خرید و فروخت اور ملک کی باقی ریاستوں میں میوہ بھیجنے کے لیے کھول دیا گیا۔

شوپیاں: دس ماہ بعد فروٹ منڈی کھول دی گئی‎

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 6:20 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں قائم اگلر فروٹ منڈی کو آج ڈپٹی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے کسانوں کے لیے کھول دیا۔

شوپیاں: دس ماہ بعد فروٹ منڈی کھول دی گئی‎

وادی کشمیر میں چیری میوہ جو آج بالکل تیار ہے کو، ملک کی باقی ریاستوں میں بھجنے کے لیے اس فروٹ منڈی کو کھول دیا گیا ہے۔

جموں وکشمیر میں پانچ اگست کو خصوصی اختیارات حاصل ہونے والی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو ہٹانے کے بعد جہاں دونوں خطوں میں کرفیو نافذ کر کے لوگوں نے خصوصی اختیارات واپس دینے کی مانگ کر کے احتجاجوں کا سلسلہ شروع کر کے ہڑتال کی اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھی اس فروٹ منڈی کو بند رکھا گیا تھا۔ تاہم آج ڈپٹی کمشنر شوپیان نے اس منڈی پر سے لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود پابندی ختم کرکے اسے کھول دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شوپیان چودھری محمد یٰسین نے کہا کہ انتظامیہ کاشتکاروں کو ہر طرح کی خدمات مہیا کریں گے تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انتظامیہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

ضلع کے کاشتکاروں نے حکومت کے اس اقدام کو انتہائی سراہا ہے اور یہ اقدام کاشتکاروں کے لیے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

فروٹ گرورس ایسوسی ایشن شوپیان کے صدر محمد اشرف نے بھی اس اقدام پر بہت اطمینان کا اظہار کیا اور اسے ایک بہت ہی پختہ اور عوامی دلچسپی کا فیصلہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایس او پیز کی پیروی کریں گے۔ منڈی میں ہر ایک افراد کو پی پی ای کٹ فراہم کی جائے گی۔

اسکے علاوہ مناسب معاشرتی دوری بھی برقرار رکھی جائیگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.