ETV Bharat / state

تازہ برف باری کی وجہ سے ڈرائیور پریشان

جموں سے کشمیر کی جانب آنے والی گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ ہوگئی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق قاضی گنڈ اور لور منڈا کے قریب شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے شاہراہ کو فی الحال ٹریفک کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔

Fresh snowfall in Kashmir breaks cold spell, highway closed
تازہ برف باری کی وجہ سے ڈرئیور پریشان
author img

By

Published : Jan 28, 2020, 5:52 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:31 AM IST

جموں کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے میدانی اور بالائی علاقوں میں پیر کی رات سے اوسط سے درمیانی درجے کی برف باری ہوئی۔ جواہر ٹنل اور پیر پنچال پہاڑی رینج میں بھی تازہ برف باری اور بارشوں کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو پھر ایک بار ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہے۔

تازہ برف باری کی وجہ سے ڈرئیور پریشان

اس دوران جموں سے کشمیر کی جانب آنے والی گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ ہو گئی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق قاضی گنڈ اور لور منڈا کے قریب شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے شاہراہ کو فی الحال ٹریفک کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ شاہراہ کو بحال کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق میدانی وبالائی علاقوں میں برف وباراں کا ایک اور مرحلہ شروع ہوا جو وقفہ وقفہ سے دن بھر جاری رہا تاہم مطلع ابر آلود رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری درج کی گئی۔

وادی کے مشہور آفاق سیاحتی مقام گلمرگ، جہاں ابھی قریب پانچ فٹ پرانی برف ہی جمع ہے میں قریب تین انچ تازہ برف جمع ہوئی تھی۔

وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام، جہاں ابھی قریب پانچ چار پرانی برف ہی جمع ہے، میں قریب چار انچ تازہ برف جمع ہوئی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.