پولیس اہلکاروں میں ادویات تقسیم - عملہ کو کورونا وائرس
جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس کے دوران عوام میں ادویات تقسیم کی گئی۔
پولیس اہلکاروں میں ادویات تقسیم
انڈین سسٹم آف میڈیسن (آئی ایس ایم) یونٹ کولگام کی جانب سے آج ضلع پولیس لاینز کولگام میں قوت مدافعت کو مضبوط بنانے اور انسانی جسم کو تندرست کرنے کے حوالے سے ایک میڈیکل کیمپ کا اہتمام عمل میں لایا گیا اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر ایوش کے ضلع ہیڈ ڈاکٹر عبدالرجمنٰ کے علاوہ ڈی ایس پی ڈی آر مظفر جان کے علاوہ پولیس اہلکار اور ایوش عملہ مونود تھا، ڈاکٹروں نے پولیس اہلکاروں اور فرنٹ لاین عملہ کو کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اُٹھانے کی بات کی اور ایوش کی جانب سے تقسیم کردہ ادویات کے استمعال پر زور دیا۔