ETV Bharat / state

Free Eye Screening For Drivers بڈگام میں ڈرائیوروں کے لئے آنکھوں کی مفت اسکریننگ - آنکھوں کی مفت اسکریننگ کم ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

ضلع بڈگام میں واقع ٹرائل گراؤنڈ میں ڈرائیوروں کے لئے مفت آئی اسکریننگ کم ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ضلع کے مختلف علاقے سے تعلق رکھنے والے ڈرائیوروں نے اس کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ کیا۔مقامی باشندوں میں بھی کیمپ کو لے کر جوش و خروش پایا گیا ۔Free Eye Screening Cum Health Camp For Drivers In Budgam

بڈگام میں ڈرائیوروں کے لئے آنکھوں کی مفت اسکریننگ کم ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 12:58 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع ٹرائل گراؤنڈ میں ڈرائیوروں کے لئے مفت آئی اسکریننگ کم ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ضلع کے مختلف علاقے سے تعلق رکھنے والے ڈرائیوروں نے اس کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ کیا۔مقامی باشندوں میں بھی کیمپ کو لے کر جوش و خروش پایا گیا ۔

کیمپ کا اہتمام ایم وی ڈی (اے آر ٹی او)، ہیلتھ (سی ایم او) اور محکمہ ٹریفک پولیس نے مشترکہ طور پر کیا۔کیمپ کے دوران ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیم نے 116 ڈرائیوروں کی اسکریننگ کی۔

آئی اسکریننگ اور ہیلتھ کیمپ کے دوران متعلقہ ڈاکٹروں کے ذریعہ ڈرائیوروں کی آنکھوں کی بینائی کی جانچ کے ساتھ ساتھ مختلف طبی جانچ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر ڈرائیوروں نے اپنی آنکھوں کی جانچ کے بعد ڈرائیونگ ٹرائل ٹیسٹ میں بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اے آر ٹی او بڈگام شیخ منظور احمد نے تمام شرکاء اور شعبہ جات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پروگرام کے انعقاد میں تعاون فراہم کیا۔لوگوں کی بڑی تعداد میں کیمپ میں شرکت ایک مثبت پہلو ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Pulwama Police Distributes Study Kits پلوامہ پولیس نے طلبہ میں اسٹیڈی کٹس تقسیم کئے

انہوں نے مذید بتایا کہ ہمارے ملک میں سالانہ 1.50 لاکھ لوگ سڑکوں پر سڑک حادثات میں ہلا ہو جاتے ہیںاور بہت سے لوگ مستقل طور پر معذور ہو جاتے ہیں۔ یہ تشویشناک اعداد و شمار ہیں۔ اس لئے ہم نے سڑک حادثات پر قابو پانے کے لئے مہم چلائی ہے۔لوگوں سے اس مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی جا رہی ہے۔اس تقریب کے موقع پر ڈپٹی سی ایم او بڈگام، ڈاکٹر ایوب فتح اور ایس پی ٹریفک رورل بڈگام طارق محمود بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.